بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے سروے

پشاور میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے سروے

پشاور۔ سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر صوبائی دارالحکومت میں نئے بین الاقوامی ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے پشاور اور گردونواح اراضی کے انتخاب کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں ڈومیسٹک ٹرمینل کی تعمیر اکتوبر میں مکمل ہو جائے گی وفاق نے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی توسیع اور بہتری کیلئے سینیٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ سینیٹر محسن عزیز تھے کمیٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں کثیر المنزلہ کار پارکنگ پلازے کی تعمیر کے ساتھ ائیر پورٹ سے متصل سڑک کو چار رویہ بنانے کے ساتھ پشاور میں ایک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کی سفارشات کی تھیں ذرائع کے مطابق نیو پشاور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی اراضی کے لئے مختلف مقامات کا سرو ے کیا جا رہاہے۔