بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی وائرس پھر بے قابو

پشاور میں ڈینگی وائرس پھر بے قابو

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس نے تہکال کو مسکن بنا لیا ہے ٗ انتظامیہ تاحال ڈینگی وائرس پر قابو پانے کامیاب نہیں ہو سکی ٗ صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعدد 1187تک پہنچ گئی ہے جن میں 2افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ڈینگی سے پشاور کے 4افراد جاں بحق ہو چکے ہیں پشاور کے 201 رہائشیوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

کے ٹی ایچ کی انتظامیہ نے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے 10 پرائیویٹ کمرے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردئیے ہیں جہاں پر اب بھی 42 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 38کو فارغ کیا جا چکا ہے دو مریض اس وقت آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں ہیں انتظامیہ نے ایڈیشنل گرانٹ اور پچاس نرسز کی ڈیمانڈ سمیت پلازمہ ٹیسٹ کیلئے دومشینوں کا مطالبہ کیا ہے ۔