بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی کیخلاف پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کاایکا

عائشہ گلالئی کیخلاف پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کاایکا

پشاور۔عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے الزامات کیخلاف تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین ارکان اور پارٹی عہدیدار میدان میں کھود پڑیں۔پشاو ر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیاء ، عائشہ نعیم‘ڈسٹرکٹ ممبران کلثوم کنڈ ی ٗنعیمہ ناز اور رابعہ بصری سمیت دیگر ڈسٹرکٹ ‘ٹاؤن اور کونسلرز کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی مخالفین کی ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔

تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی ، عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا کی خواتین کی دل آزاری کی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈکلچرونگ کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جبکہ وہ عائشہ گلالئی کے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کررہے تھے مظاہرے کی قیادت ناظم مسعودقادر،ظہورقادراوردیگرکررہے تھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق امیدوار برائے پی کے 8شہزاد خان نے کہاکہ عائشہ گلالئی کے ساتھ سوشل میڈیاپر چلنے والے عمران خان اور عائشہ گلالئی کے ملاقات میں میرے تصویر کو ان کی وفد میں شامل ہونے کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ذاتی کام کے سلسلے سے وہاں پر موجود تھا قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زرین ضیاء نے کہاکہ جب عائشہ گلالئی کو 2013 ء میں میسجز ملے تو وہ کیوں خاموش رہی، انہیں چاہیے تھاکہ اس وقت احتجاج کرتی ۔

عائشہ گلالئی کونیوز کانفرنس کرنے پر امیرمقام سے رقم ملی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگرعائشہ گلالئی کی پیپلزپارٹی میں اتنی عزت تھی تو انہوں نے پی ٹی آئی میں کیوں شمولیت اختیار کی ۔ہمارے لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں وہ پہلے بھی دو پارٹیاں چھوڑ کر آئی ہے، جب ان کی مطالبات نہیں مانے گئے توعمران خان سمیت پارٹی کے دیگرقائدین پر الزمات لگانا شروع کردی پی ٹی آئی میں تحصیل لیول سے لیکر مرکز تک خواتین کی عزت ہوتی ہے،صوبائی حکومت 70فیصد گرلز سکولوں پر کام کررہی ہے جن کی مکمل ہونے پر افتتاح بھی پارٹی کے خواتین کارکنوں سے کرواتی ،اب انہوں نے این اے ون کی ٹکٹ نہ ملنے پر یہ ڈرامہ رچایا اور پارٹی کے چیئر مین عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی بے بنیاد الزامات لگے ہیں جس کا کوئی ثبوت نہیں ، اگر کسی کوشکایت ہو تو احتساب اداروں سے رجوع کرناچاہیے۔ان کا کہنا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی ،یہ پختون کا نام لیتی ہے جو شرم کی بات ہے کیونکہ تمام پختون خواتین باعزت ہیں ،ابھی تک ایم این اے کی سیٹ نہیں چھوڑی انہیں شرم آنی چاہیے، عمران خان نے کبھی بھی غلیظ سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے سوچتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہر تاج روغانی کو ڈپٹی سپیکر منتخب کیا، اسی طرح دس خواتین اراکین اسمبلی میں آٹھ خواتین پارلیمانی سیکرٹریز ہیں جو قابل فخر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کو چاہیے تھاکہ تمام الزامات کا ثبو ت پیش کرتی جس طرح تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں نواز شریف کیخلاف پیش کئے تھے تو عوام یقین کرتے ۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلائی فوری طور پر قومی اسمبلی کی سیٹ سے مستعفی ہوجائے اور تحریک انصاف کے چیئر مین سمیت تمام خواتین سے معافی مانگے ۔