بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجم اورہشتم امتحانات بورڈزکے ذریعے لینے کے احکامات معطل

پنجم اورہشتم امتحانات بورڈزکے ذریعے لینے کے احکامات معطل

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جماعت پنجم اورہشتم کے امتحانات بورڈزکے ذریعے لینے کے احکامات معطل کردئیے ہیں اورصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبوری احکامات گذشتہ روز پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے ۔

اس موقع پر درخواست گذار وں کے وکیل عبدالستارخان نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخواحکومت نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے جماعت پنجم اورجماعت ہشتم کے امتحان بورڈز کے ذریعے لینے کافیصلہ کیاہے تاہم اس فیصلے میں نجی تعلیمی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیاگیااورجونوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے وہ بھی غیرقانونی ہے کیونکہ وہ گزیٹڈ نوٹیفکیشن نہیں ہے جبکہ اس فیصلے سے ایک لاکھ سے زائد طلباء متاثرہوں گے۔ لہٰذاصوبائی حکومت کے احکامات کوکالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعدحکومت احکامات معطل کردئیے اورخیبرپختونخواحکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔