بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایم ایم اے کی بحالی کے امکانات معدوم

ایم ایم اے کی بحالی کے امکانات معدوم

پشاور۔پانامہ کیس کے فیصلے کے بعدجے یو آئی کی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی کے ساتھ بڑھتی قربت کے باعث ملک میں دینی جماعتو ں کے اتحاد کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں مذہبی جماعتیں باہمی اتحاد کے لیے موجودہ اتحادی جماعتوں کاساتھ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ا س سلسلے میں ایک دوسرے کو آگاہ کیاجاچکاہے جس کے بعدایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوششیں متاثر ہوچکی ہیں جبکہ بعض چھوٹی دینی جماعتوں نے بھی دونوں بڑ ی جماعتوں کی موجودہ پالیسیوں کاعد اطمینان کااظہارکیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے موجودہ حالات میں ن لیگ کاساتھ چھوڑنے سے صاف انکار کردیاہے جبکہ جماعت اسلامی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ قربت کم کرنے پر آمادہ نہیں جس کے بعداگلے الیکشن کے لیے نئے مذہبی اتحادکے امکانا ت ختم ہوتے جارہے ہیں اتحاد کے لیے دونوں جماعتوں کو حکومتوں سے باہر آنا ہوگا جس کے لیے فی الوقت کوئی جماعت بھی تیار نہیں ۔