بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مودی کے آنے سے پاک بھارت تنازعات بڑھے‘عبد الباسط

مودی کے آنے سے پاک بھارت تنازعات بڑھے‘عبد الباسط


لاہور۔ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط وطن واپس پہنچ گئے۔ عبدالباسط گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 271کے ذریعے دہلی سے لاہور پہنچے جبکہ اس موقع پر ان کی اپنی اہلیہ اور بیٹی بھی ہمراہ تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تنازعات بڑھ گئے ، پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں قیام کے دوران دھمکیاں بھی ملیں لیکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا ۔ یاد رہے کہ عبدالباسط کو 2014میں میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے آئندہ سال 2018ء اپریل میں ریٹائرڈ ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جسے وزیر اعظم نے قبول کر لیا ۔عبدالباسط کی جگہ سہیل احمد بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔