بریکنگ نیوز
Home / شوبز / رنویر اور دپیکا نے 5 سالہ دوستی کے بعد راہیں جدا کرلیں

رنویر اور دپیکا نے 5 سالہ دوستی کے بعد راہیں جدا کرلیں

بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال بعد راہیں جدا کرلیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کا معاشقہ 5 سال سے جاری ہے اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

رنویر سنگھ دپیکا سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں لیکن ڈمپل گرل نے ہمیشہ سے ہی اپنے اور رنویر کے تعلق پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

گزشتہ دنوں بھی دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن رنویر کی سالگرہ کے دن دپیکا ان کے ساتھ گاڑی میں نظر آئیں جس سے ساری افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

لیکن اب ایک بار پھر دونوں اداکاروں کی 5 سالہ دوستی کے بعد راہیں جدا کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور ان کے قریبی دوستوں نے بھی دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے دپیکا پڈوکون کو شادی کی پیش کش کی جس پر ڈمپل گرل نے کیرئیر کے عروج پر شادی سے انکار کردیا اور شادی کو کیرئیر کے زوال کا سبب قرار دیا۔

 رنویر کے مسلسل منانے کے باوجود دپیکا شادی کے لیے تیار نہیں ہیں جس پر دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم فلم ’’پدماوتی‘‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے باعث اس معاملے پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم کی شوٹنگ اور نمائش پر کوئی اثر نہ پڑے۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا تاہم دونوں تقریبات میں علیحدہ علیحدہ شرکت کرتے ہیں۔