بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جماعت اسلامی کی عائشہ گلالئی کوشمولیت کی دعوت

جماعت اسلامی کی عائشہ گلالئی کوشمولیت کی دعوت

اسلام آباد۔جماعت اسلامی نے عائشہ گلالئی کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ، جبکہ عائشہ نے جواب دیا کہ تمام آپشنز کھلے ہیں، وہ مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لائینگی، تحریک انصاف کی خواتین کو خبردار کررہی ہوں ذرا محتاط رہیں، ماؤں بہنوں کی عزت خطرے میں ہے،تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی، الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرونگی ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی نے عائشہ گلالئی کوٹیلی فون کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ، جبکہ عائشہ نے کہاکہ تمام آپشنز کھلے ہیں، مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لاوں گی۔عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی خواتین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبردار کررہی ہوں ذرا محتاط رہیں۔ ماوں بہنوں کی عزت خطرے میں ہے۔ تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی، الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد اسلامی پارٹی ہے جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید بھی عائشہ گلالئی کیگھرگئیں اور انہیں باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شرکت کی دعوت دی۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرے لیے باعزت اور محترم شخصیت ہیں۔