بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی کی بہن کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے ٗ عمران خان

عائشہ گلالئی کی بہن کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے ٗ عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنان سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سپورٹرز عائشہ گلا لئی کی بہن کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کریں ، لوگوں کا ضمیر خرید کر خیبر پختونخواہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اپنے ضمیر کا سودا کر رہے ہیں وہ خود بے نقاب ہو جائیں گے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مجھے نا اہل کرانے کے لیے تمام تر حربے ناکام ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے وہ کام کرنا شروع کردیا جس میں وہ مہارت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ضمیر خرید کر خیبر پختونخواہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،باقی لوگوں نے یقین دلا یا کہ وہ اپنا ضمیر نہیں بیچیں گے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ جو اپنے ضمیر کا سودا کر رہے ہیں وہ خود بے نقاب ہو جائیں گے ۔