بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف فیملی کی شوگر ملز منتقلی کیس کا فیصلہ جلد متوقع

شریف فیملی کی شوگر ملز منتقلی کیس کا فیصلہ جلد متوقع

لاہور ۔شریف فیملی کی شوگر ملز منتقلی کیس کا فیصلہ رواں ماہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ اگست کے تیسرے ہفتے میں عدالت شریف فیملی کی شوگرملز کے اہم کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف فیملی کی تین شوگرملوں کو منتقل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ شریف فیملی نے غیرقانونی طریقے سے شوگر ملوں کو منتقل کیا۔

چوہدری شوگر مل ، اتفاق شوگر مل ، حسیب وقاص شوگر مل کے وکلا نے دورکنی بینچ کے روبرو موقف اختیارکیاتھا کہ نئی شوگر مل بنانے پر پابندی ہے لیکن شوگر ملوں کی منتقلی پر کوئی پابندی نہیں لہٰذا عدالت شوگرملوں کی منتقلی کو کالعدم قراردینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کالعدم قراردے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے تمام دلائل سننے کے بعد 25مئی 2017کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اگست کے تیسرے ہفتے میں سنایاجائے گا۔