بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا سے برطرف ملازمین کی بحالی کے احکامات

خیبرپختونخوا سے برطرف ملازمین کی بحالی کے احکامات


پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے ادارہ برائے تعمیرنو بحالی و آبادکاری (پارسا) خیبرپختونخوا سے برطرف 24 ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز پارسا سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کی جانب سے شیبرخان اور سعداللہ خان مروت ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے ۔

اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو یکم جنوری2017ء کو بلاجواز طورپرملازمت سے برطرف کیاگیاہے کیونکہ درخواست گذاروں کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے تنخواہوں اوردفتری امورپراٹھنے والے اخراجات کی سمری نومبر2016ء میں منظورکی تھی اورسمری کی منظوری کے بعد ادارے نے غیرقانونی طورپر 24ملازمین کو بغیرکسی نوٹس کے فارغ کردیاہے ۔

انہوں نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذار ادارے کے سینئرترین ملازمین ہیں اورتعمیرنووبحالی کے کاموں میں ان کی بیش بہاخدمات ہیں جس کااہم ثبوت وقتا فوقتا ان کو دئیے گئے توصیفی اسناداورایوارڈزہیں فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن منظورکرکے ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری کردئیے ۔