بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوہاٹ ڈینٹل کالج میں طلباء کے داخلے بحال

کوہاٹ ڈینٹل کالج میں طلباء کے داخلے بحال

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام ا للہ اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے کوہاٹ ڈینٹل کالج میں طلباء کے داخلے روکنے کے پی ایم ڈی سی کے احکامات معطل کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبوری احکامات گذشتہ روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بیرسٹروقاراورمنصورطارق ایڈوکیٹس نے عدالت کو بتایا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کا کوہاٹ میں کوہاٹ ڈینٹل کالج ہے جس کے لئے چارسال سے پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کاعمل جاری ہے ۔

پی ایم ڈی سی نے منظوری دے کرنیشنل ہیلتھ سروسز (وزارت صحت )کو رجسٹریشن کاکہاتاہم وزارت صحت رجسٹریشن کااعلامیہ جاری نہیں کررہی تھی اوران کاموقف تھاکہ جب پی ایم ڈی سی نے کوہاٹ ڈینٹل کالج کی منظوری دی تو وہاں عبوری انتظامیہ کام کررہی تھی جبکہ قانونی طورپریہ منظوری مستقل انتظامیہ دے گی جس پرپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی اورہائی کورٹ نے پہلے ہی نوٹس جاری کررکھاہے جبکہ پی ایم ڈی سی نے 6اپریل کو ایک لیٹرجاری کیا جس کے تحت کوہاٹ ڈینٹل کالج میں طلباء کے داخلوں کو روک دیا گیارٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ایم ڈی سی کی عبوری انتظامیہ کے باقی تمام فیصلے منظورہوچکے ہیں ۔

تاہم کوہاٹ ڈینٹل کالج کے فیصلے پرسیاسی بنیادوں پرعملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے جبکہ کالج میں عنقریب داخلے شروع ہونے والے ہیں جس کے باعث طلباء کاسال ضائع ہونے کاخدشہ ہے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے کالج کو داخلوں کی اجازت دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ کو معطل کردیا۔