بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی الزامات ٗ پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات کا حکم

عائشہ گلالئی الزامات ٗ پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ آئی جی کو بھی عائشہ کی دن رات سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلآخر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ گلالئی کے معاملے کو الزام تراشی کی نذر نہیں ہونے دیں گے ۔

کیونکہ رکن قومی اسمبلی کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں شاہد خاقان عباسی نے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ آئی جی کو بھی عائشہ گلالئی کی حفاظت کے لئے دن رات سخت سکیورٹی کی ہدایت کی ہے ۔