بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فورسز کے سب سے اعلیٰ کمانڈر جنرل نکلسن کو برطرف کرنے کاعندیہ دیا ہے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے وائٹ ہاؤس کے سیچوایشن روم میں ہونے والے ایک اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے نیشنل سکیورٹی کے اعلیٰ حکام سے افغانستان میں اختتامی صورتحال سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اجلاس میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب امریکی صدر نے وزیر دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جوزف ڈنفورڈ سے کہا کہ وہ افغان جنگ نہ جیتنے کی وجہ سے افغانستان میں امریکی فورسز کے سربراہ جنرل جان نکلسن کو برطرف کرنے کا سوچیں۔