بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کی عاصمہ جہانگیر کو اہم پیشکش

وفاقی حکومت کی عاصمہ جہانگیر کو اہم پیشکش

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے کی پیشکش کی ہے، عباسی حکومت نے موجودہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو عہدے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی سابق صدر اور ہومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سابق چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ پیشکش کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

حکومت کی خواہش ہے کہ جب نواز شریف کی سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت ہو تو بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان عاصمہ جہانگیر نواز شریف کے حق میں دلائل دے سکے عاصمہ جہانگیر پہلے ہی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کر چکی ہیں اور عدالتی فیصلے پر تابڑ توڑ حملے بھی کئے ہیں، نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنا تاہم عاصمہ جہانگیر کیلئے مشکل مرحلہ ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے اس پیشکشپر دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد حکومت کو جواب دے گی۔