بریکنگ نیوز
Home / کھیل / باکسر محمد عامر اور اہلیہ فریال کی راہیں جدا

باکسر محمد عامر اور اہلیہ فریال کی راہیں جدا

اسلام آباد۔پاکستانی نژادباکسر محمد عامر خان نے اہلیہ فریال سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کر دیا۔عامر خان نے اپنی اہلیہ کو لالچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں ۔ فریال کیلئے اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو چھوڑا۔ میں دکھی نہیں ہوں لیکن اس نے ایک اور باکسر کیلئے مجھ سے طلاق لی۔ فریال مخدوم کاجوابی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آپ نے اپنے اہلخانہ کو میرے لیے نہیں چھوڑا بلکہ اس لیے چھوڑا کیوں کہ انہوں نے آپ کو لوٹا۔ غلط باتیں پھیلانا بند کریں۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہناتھا کہ ان کی اہلیہ کافی عرصہ سے کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں اس لیے ہم نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔عامر خان نے اپنے ٹویٹ یہ بھی کہا کہ ایک وقت میں نے اپنی بیوی کیلئے اپنی فیملی اور دوستوں کو بھی چھوڑ دیا تھا ۔

عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فریال کو لالچی قرار دیاہے ۔عامر خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ وہ اس وقت دبئی میں ہیں تاہم وہ فریال مخدوم کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریال اس رشتے کو چھوڑ کر آگے بڑھ چکی تھیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلاتی رہتی تھیں کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور وہ کوئی نہیں بلکہ باکسر انتھونی جوشوا ہیں۔عامر نے کہا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو چھوڑا۔ عامر خان نے کہا کہ فریال کافی عرصے سے کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، میں نے اور میری بیوی فریال نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر عامر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے اہلخانہ کو میرے لیے نہیں چھوڑا بلکہ اس لیے چھوڑا کیوں کہ انہوں نے آپ کو لوٹا۔

غلط باتیں پھیلانا بند کریں۔فریال نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر مرد بنو اور تسلیم کرو کہ تمھار ا کیریئر ختم ہو چکا ہے اور تم نے باکسر انتھونی پر الزامات بھی اسی وجہ سے لگائے ہیں۔ عامر نے مجھے اورمیری بیٹی کو بھی خرچہ نہیں دیا ۔بیٹی اور گھر کے تمام خرچے میں خود چلاتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تو جاؤاور اپنے گنوار خاندان والوں کے ساتھ رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل عامر خان نے اپنی اہلیہ اور فیملی کے درمیان تنازعات کے باعث اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کافیصلہ کیا تھا اور اپنی فیملی سے دوری اختیار کر لی تھی ۔فریال اور عامر خان کی فیملی کے درمیان تنازع رویے اور کپڑوں کے باعث شروع ہوا تھا ۔