بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملازمین گروپ انشورنس کوریٹائر منٹ کا حصہ بنانیکا فیصلہ

ملازمین گروپ انشورنس کوریٹائر منٹ کا حصہ بنانیکا فیصلہ

پشاور۔صو بائی حکو مت نے سر کاری ملازمین کے ویلفےئر فنڈ گروپ انشورنس کو ریٹائرمنٹ اینڈ ڈیتھ کمپنسشن فنڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ بتا یا گیاہے کہ ریٹائر منٹ اینڈ ڈیتھ کمپنسشن فنڈبورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام اور سر کاری ملازمین کے نمائندوں نے بھی شر کت کی ٗاجلاس میں چیف منیجر سٹیٹ بنک کو بھی بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا رکن بنانے کی سفارش کی گئی ۔اکاؤنٹنٹ جنرل کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ سکیم کے تحت کاٹی گئی رقم دس روز کے اندر صو بائی حکو مت کے حوالے کریں اس عرصے کو بڑھا کر پندرہ روز کر نے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے 6 نومبر 2014 سے قبل ریٹائر ملازمین کو اس فنڈ سے مستفید ہونے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر صو بائی حکو مت نے سپریم کورٹ میں اپیل کر دی ہے ٗ بورڈ کو بتایا گیا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی نے اکاؤنٹنٹ جنرل اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے مشورے سے اکاؤٹنگ اور رولز کو حتمی شکل دے کر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے بحر حال اتھارٹی سے منظوری اور اعلامیہ جاری ہونے کے بعد بور ڈ سے منظوری لی گئی ہے جس پر بورڈ نے اکاؤنٹنگ پروسیجر کی منظوری دے دی ۔