بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا احتساب کمیشن گلالئی کرپشن الزامات پر متحرک

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن گلالئی کرپشن الزامات پر متحرک

پشاور۔خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پرعائدکرپشن کے الزامات کانوٹس لے لیاہے اورعائشہ گلالئی کے پرائیویٹ سیکرٹری سے شواہد کے لئے رابطہ کرلیاہے اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پرالزامات کی بوچھاڑ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید ردعمل کااظہارشروع کررکھاہے اوراس ضمن میں خواتین رہنماؤں سمیت مختلف رہنماؤں نے بھی عائشہ گلالئی کے اقدام کی مذمت کی ہے جبکہ عائشہ گلالئی کے پرائیویٹ سیکرٹری نے عائشہ گلالئی کی طرف سے پارٹی قائد پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اورپارٹی کو بدناکام کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

جبکہ پرائیویٹ سیکرٹری نے عائشہ گلالئی پرمختلف قسم کے کرپشن کے الزامات عائد کئے جن میں ان کے حلقے میں ترقیاتی سکیموں میں خوردبرد سمیت بھرتی کے نام پرنوجوانوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے بھی الزامات عائد کئے گئے اور خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے عائشہ گلالئی کے پرائیویٹ سیکرٹری سے رابطہ کرلیاہے اورانہیں عائشہ گلالئی کی کرپشن سے متعلق تمام شواہد مانگ لئے ہیں ۔