بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصفہ بھٹو بھی عائشہ گلا لئی کے حق میں بول پڑیں

آصفہ بھٹو بھی عائشہ گلا لئی کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد۔سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔ ہفتہ کے روز آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے حق میں سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور ان کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بااثر اور طاقتور مردوں کے سامنے کھڑا ہونا مشکل ہے لیکن عائشہ گلالئی نے ہمت دکھائی ہے ۔