بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اللہ کا شکر ہے پاک فوج توقعات پر پورا اتری ٗقمر باجوہ

اللہ کا شکر ہے پاک فوج توقعات پر پورا اتری ٗقمر باجوہ


راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آپریشن خیبرفور میں پیش رفت پر اطمینان کااظہار اوراس میں حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ، ہم عوام کے مکمل تعاون کے ساتھ ایک نارمل پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری ہوگی اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔

آپریشن مکمل ہونے پر خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے اثر رسوخ سے آزاد ہوجائے گی اور ٹی ڈی پی ایز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کیلئے ساز گار ماحول میسر آئے گا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کادورہ کیا ۔آرمی چیف کو آپریشن خیبر4 کی پیش رفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے 90 فیصد سے زائدعلاقہ کلیئرکرالیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارنہ مہارت بالخصوص پاک فضائیہ کی کم سے کم جانی نقصان کے ساتھ دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانوں کونشانہ بنانے پر پر تعریف کی آپریشن کے مکمل ہونے پر خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے اثر رسوخ سے آزاد ہوجائے گی اور ٹی ڈی پی ایز کی واپسی کیلئے اور ترقیاتی کاموں کیلئے ساز گار ماحول میسر آئے گا۔

فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم عوام کے مکمل تعاون کے ساتھ ایک نارمل پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری ہوگی اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا ۔

امن قائم ہونے کے بعدقبائلی اور دور دراز کے علاقے ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل شاہین مظہر محمود کمانڈر خیبرفور آپریشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کاعلاقے میں پہنچنے پر استقبال کیا۔