بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکمران غیرمتعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

حکمران غیرمتعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان۔تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ 45 دن کا وزیر اعظم 47 رکنی کابینہ نہیں بنا سکتا،پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ شاہد خاقان عباسی بقیہ مدت تک وزیر اعظم ہونگے۔ شہباز شریف اگر وفاق میں آتے تو پنجاب میں انکے پاس مضبوط امیدوار نہیں تھا۔(ن) لیگ نے اپنی ہی جماعت کے لوگوں کو دھوکا دیا۔آئین فوج اور عدلیہ پر تنقید کی اجازت نہیں دیتا،حکمران غیرمتعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں۔

نوازشریف نااہل ہوچکے ہیں،ان کیلئے سرکاری مشینری استعمال نہیں ہونی چاہیے۔چوہدری سرور این اے 120 سے نہیں ،انشاء اللہ آیندہ الیکشن میں 118 سے امیدوار ہونگے جبکہ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے، یہاں پر پینے کے صاف پانی اور تعلیم کے مسائل ہیں۔دینی درسگاہ جامعہ خیرالمدارس میں واٹرفلٹریشن کی افتتاحی تقریب کے بعد وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 2 اداروں پرتنقید نہیں کی جاسکتی اور جو یہ کررہے ہیں انہیں نظرثانی کرنی چاہیے، ہمارے حکمرانوں کی توجہ جن چیزوں پر ہونی چاہیے ان پر نہیں ہے۔

حکمران غیر متعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور احتساب کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے، کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہوگی، ملک میں ہرسیاسی جماعت نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کے دوران لوگ جمہوریت کی بساط لپٹنے کی باتیں کر رہے تھے احتساب کے عمل اور کرپشن کے خاتمے سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وہ وزیر اعظم اور پارٹی کے عہدے سے بھی نااہل ہوگئے ہیں انکے لئے سرکاری مشینری استعمال نہیں ہونی چاہیے انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی توجہ الزامات کی سیاست اور نان ایشوز کے بجائے ملک کو درپیش چیلنجز پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک دہشت گردی سمیت دیگر مسائل میں گھرا ہوا ہے،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔نیا پاکستان بنا نا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔دینی مدرسہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے صاف پانی سے پورا علاقہ مستفید ہو گا۔ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے یہاں پر پینے کے صاف پانی اور تعلیم کے مسائل ہیں۔

برطانیہ میں بیٹھ کر بھی جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کرتا تھا،اب بھی پینے کے صاف پانی پر کام کر رہے جس سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ صاف پانی پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پروفاق المدارس کے ناظم اعلی و جامعہ خیرالمدارس کے مہتتم قاری حنیف جالندھری نے شاہ محمودقریشی اور چوہدری سرور کا شکریہ ادا کیا۔