بریکنگ نیوز
Home / بزنس / رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 80 پیسے سستا

رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 80 پیسے سستا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 80 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ سیاسی بے چینی میں کمی اور نئے وزیر اعظم کی تقرری نے روپے کی قدر کو سہارا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو کر 106 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 80 پیسے سستا ہوا جس کی اہم وجہ ڈالر کی بلا وجہ خریداری کم ہونا اور مرکزی بینک کی جانب سے سپلائی میں اضافہ کو قرار دیا۔