بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورانٹر نتائج ٗطالبات نے پھر میدان مار لیا

پشاورانٹر نتائج ٗطالبات نے پھر میدان مار لیا

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں جناح کالج پشاور کی طالبات نے کلین سوئپ کرلیا ٗ طالبہ لائبہ احمد جس نے میڈیکل کیلئے ایٹا ٹیسٹ بھی ٹاپ کیا تھا نے 1027نمبر لیکر پشاور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اسی کالج کی مومنہ مصطفی نے 1025نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ارسا سکندر اور عاصمہ علی 1023نمبر وں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں ۔

نتیجہ مجموعی طور پر 82.85فیصد رہا اس حوالے سے ہفتہ کے روز پوزیشن ہولڈرز کیلئے پشاور بورڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر تھے اس موقع پر چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن ٗ کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت ٗ سیکرٹری تعلیمی بورڈ بختیار احمد اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین قاسم مروت سمیت طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی کنٹرولر امتحانات نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 99ہزار 882طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ کالج پشاور کے واصف جان نے 990نمبر لیکر پہلی ٗ فارورڈ گرلز کالج حیات آباد کی سارا عثمان نے 987نمبر حاصل کرکے دوسری اور پشاور ماڈل ڈگری کالج بوائز جمیل چوک کے عقیل الرحمن نے 983نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی جنرل سائنس گروپ میں فرنٹیئر انسٹی ٹیویٹ آف مینجمنٹ سائنسز فقیر آباد کے منیب اللہ نے 946نمبر لیکر پہلی ٗ بارورڈ گرلز کالج حیات آباد کی فریبہ لائق نے 926نمبر حاصل کرکے دوسری اور جناح کالج فار ویمن پشاور کی ثانیہ سعید نے 894نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی اسی طرح ہیومنٹیز گروپ میں جناح کالج پشاور کی خدیجہ شرافت نے 941نمبر حاصل کر کے پہلی ٗ اسی کالج کی فریال ملک نے 930نمبر لیکر دوسری اور جناح کالج کی ہی حافظہ مہرین ملک نے 909نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھیالوجی گروپ میں پرائیوٹ سٹوڈنٹ محب الرحمن نے 844نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔