بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا ٗایجوکیشن سٹی منصوبہ میں پیشرفت

خیبر پختونخوا ٗایجوکیشن سٹی منصوبہ میں پیشرفت

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلا ایجوکیشن سٹی بنا رہے ہیں جس کے لئے کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب اراضی خرید لی ہے ٗ صوابی میں ایجوکیشن بلاک کی تعمیر بھی جاری ہے ٗ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے مجموعی بجٹ کا 28فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے جس کا 75فیصد تک لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مختص ہے انہوں نے اس امر کا بھی اعتراف کیا کہ اساتذہ کو فراہم کردہ مراعات انتہائی کم ہیں اساتذہ کو دیگر ملازمین کی نسبت زیادہ مراعات اور سہولیات دی جانی چاہئیں ۔