بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور۔صوبائی دارالحکومت کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی فی کلو 7روپے مہنگی کر دی گئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی بوری 2440 روپے سے بڑھ کر 2650روپے ہوگئی ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 50سے 55روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں 58اور60 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے چینی کی قیمت میں اضافہ کے باعث تاجروں نے بڑی مقدار میں سٹاک بھی شروع کر دیا ہے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے بڑے سرمایہ کاروں نے قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے جس کے باعث چینی سے بننے والی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی ۔