بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا ‘ پروازیں گھنٹوں لیٹ

پی آئی اے کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا ‘ پروازیں گھنٹوں لیٹ

کراچی۔ پی آئی اے کے آئی ٹی نظام میں فنی خرابی کے باعث دنیا بھر سے رابطے منقطع ہوگئے ،خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا نظام رات 12بجے خراب ہوالاکھوں روپے تنخواہ لینے والا عملہ بارہ گھنٹے بعد بھی خرابی دور نہ کرسکا۔فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔

کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302تین گھنٹے ، ریاض سے کراچی آنیوالی پروازپی کے 726چار گھنٹے جبکہ لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔