بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ضمنی انتخابات‘ (ن) لیگ میں بیگم کلثوم نوازاور مر یم نوازسمیت 5سے زائدناموں پر غور

ضمنی انتخابات‘ (ن) لیگ میں بیگم کلثوم نوازاور مر یم نوازسمیت 5سے زائدناموں پر غور


لاہور۔لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے (ن) لیگ میں بیگم کلثوم نوازاور انکی صاحبزادی مر یم نوازسمیت 5سے زائدناموں پر غور جبکہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار کا حتمی فیصلہ میاں نوازشر یف کی لاہور آمد کے بعد کریں گی۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشر یف کی نااہلی کی وجہ سے لاہور میں این اے120کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخاب ستمبر میں ہوگا جہاں تحر یک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد ہوں گی

جبکہ (ن) لیگ کی طرف سے بیگم کلثوم نوازاور انکی صاحبزادی مر یم نوازسمیت 5سے زائدناموں پر غورکیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ میاں نوازشر یف کی بدھ کے روز لاہور آمد کے بعد کیا جائیگا ۔