بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا


اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور ڈویژن،فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی 12،گڑھی دوپٹہ04، لاہور03، اور پاراچنار میں03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔