بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اصلاحات و انضمام‘ روا ں ماہ اے پی سی بلانے کا امکان

فاٹا اصلاحات و انضمام‘ روا ں ماہ اے پی سی بلانے کا امکان

پشاور۔نئی حکومت کے قیام کے بعدفاٹا اصلاحات اور صوبہ میں فوری انضمام کی غرض سے وفاقی حکومت کے ساتھ دوٹوک بات کرنے کے لیے صوبہ کی تمام اہم سیاسی قیادت کو ایک میز پر اکٹھاکر نے کے لیے رواں ماہ کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پرکا فیصلہ کیا گیا ہے قومی وطن پارٹی کی طرف سے اس حوالہ سے مشاورت جار ی ہے جلدہی کانفرنس کی تاریخ کااعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پانامہ ایشو پر جاری سیاسی حدت میں بتدریج کمی کے بعدنئی وفاقی حکومت کی طرف سے فاٹا اصلاحات پر فوری پیشرفت یقینی بنانے کے لیے قومی وطن پارٹی تمام اہم سیاسی قیادت کو کل جماعتی کانفرنس کے ذریعے اکٹھا کرے گی اس اے پی سی میں فاٹااصلاحات وانضمام کے ایک نکاتی ایجنڈ ے پر بات کی جائے گی اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اس سلسلے میں پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جولائی میں یہ اے پی سی پاناماکے ہنگامہ کی وجہ سے منعقدنہ ہوسکی مگر نئی حکومت کی طرف فاٹا اصلاحات پر خاموشی کے بعداب ا س حوالہ سے رواں ماہ اے پی سی منعقدکرائی جائے گی