بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحصیل ٹل کے لئے 2ارب روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ کا آغاز

تحصیل ٹل کے لئے 2ارب روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ کا آغاز

ہنگو۔تحصیل ٹل کے لئے 2ارب روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ کا آغاز ،4سال عدالتی ٹرائل کے بعد ٹل کے عوام کی قسمت جاگ اٹھی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سنیٹر عبد النبی بنگش اور سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ کا تحصیل ٹل کے قومی مشران ،عمائدین،علاقہ عوام عظیم الشان ریلی۔ہزاروں افراد کی شرکت۔جلسہ عام سے بھی خطاب ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گیس فراہمی منصوبہ کی منظوری پر عظیم الشان ریلی اور جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔جس کی قیادت سابق سنیٹر وسابق چئیر مین وفاقی پارلیمانی کمیٹی برائے آئل اینڈ گیس عبد النبی بنگش اور سابق ایم این اے ہنگو پیر حیدر علی شاہ نے کی۔

اس موقع پر ٹل قومی مشران،علاقہ عوام،ضلعی جنرل سیکرٹری سید ابن علی،سمیت ANPکے ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے۔ٹل قومی مارکیٹ میں ہزاروں افراد کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبد النبی بنگش ،سید پیر حیدر علی شاہ،سید ابن علی،دیگر مقررین نے کہا کہ تحصیل ٹل کے لئے اے این پی کی کاوشوں سے سال 2011میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 2ارب روپے سے زائد کی خطیر رقوم سے گیس فراہمی منصوبے کا اعلان کیا مگر بعد ازاں ان کی نا اہلی کی صورت میں مذکورہ فنڈز منجمد ہو گئے تھے۔عبد النبی بنگش نے کہا کہ 4سال عدالتی ٹرائل کے بعد 27جولائی2017کو فیصلہ ان کے حق میں آیا جو کہ اے این پی کی عوامی خدمت کی عظیم جدو جہد کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ٹل کے تمام یونین کونسلز میں گھر گھر تک گیس فراہمی یقینی بنائیں گے جس کے لئے موجودہ چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئل اینڈ گیس سنیٹر باز محمد خان کا بھر پور تعاون قابل تحسین ہے جبکہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے تحصیل ٹل میں ترقی اور خوشی کی نئی راہیں متعین ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑ نے والی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو کہ عہدوں سے ہٹ کر بھی پختون قوم کے ھقوق کے حصول کی آئینی ،قانونی جدوجہد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم بیدار ہو چکی ہے اور آئیندہ کسی بھی قسم کے سیاسی بہکاوے میں نہیں آئے گی۔