بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا ‘ رواں سال 97 خواتین قتل

خیبر پختونخوا ‘ رواں سال 97 خواتین قتل

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں رواں سال کے دوران جائیداد ٗ رشتہ ٗ لین دین اور قتل مقاتلے کی دشمنی میں مجموعی طور پر 97 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ان میں 24 خواتین کو غیرت کے نام پر بیددری سے قتل کیاگیا رواں کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خواتین کے قتل کی شرح میں اضافہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اعداد وشمار کے مطابق سال 2016 میں پشاور سمیت صوبہ بھرمیں جائیداد ٗ رشتہ ٗلین دین ٗ بچوں کی لڑائی اور قتل مقاتلے کی دشمنی میں مجموعی طور پر 211خواتین کو قتل کیاگیا تھا ۔

جن میں 44 خواتین غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھی جبکہ رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران اب تک ان تنازعات پر 97 خواتین کو بیددری سے قتل کیاگیا ہے جن میں 24 خواتین کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال خواتین پر تشدد کے واقعات کی تعداد 24 اور اقدام قتل کی وارداتوں میں 101خواتین کو شدید زخمی کیاگیا جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات کی تعداد 6 اور اقدام قتل کے واقعات میں 34 خواتین کو زخمی کیاگیا ہے ۔