بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری

خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری

پشاور۔پشاور سمیت صوبہ بھرمیں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تین سالوں کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 8لاکھ سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جبکہ مجموعی طور پر 34 ہزار 649 غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ملک بدر کیاگیا سرچ آپریشنز میں 1621.95 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیاگیا دہشتگردی میں ملوث 1373 شدت پسندوں کو گرفتارکیاگیا جبکہ155 ان دہشتگردوں کو گرفتار یا مارا گیا ہے۔

جن کے سروں کی قیمت مقرر تھی اعداد وشمار کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھرمیں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سال17 دسمبر 2014سے لیکرجولائی 2017 تک مجموعی طور پر 8لاکھ 25 ہزار 16 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرکے گھر گھر تلاشی لی ان آپریشنز میں 29 ہزار 887 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 3981ہوٹلز ٗ 9758تعلیمی اداروں ٗ 732 بس ٹرمینل ٗ 15 سینما گھروں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

اس کے علاوہ 2183جعلی شناختی بلاک ٗ 950 افراد کو جعلی شناختی کارڈ سمیت گرفتار کیاگیا ٗلاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور شرانگیز تقاریر پر 5730 ایف آئی آرز اور 5989افراد کو گرفتار کیاگیا آپریشنز کے دوران مختلف بور کا 42752اسلحہ اور 1612.95 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے ناکار بنایا گیا حکا م کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اورٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہے گا ۔