بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جرمانے کا قانون

بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جرمانے کا قانون


بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنے پر بیگم صاحبہ کی ناراضگی درست ہے لیکن دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں بیوی کی سالگرہ بھولنے والے مرد پر قانونی جرمانہ کیا جاتا ہے۔

جنوبی بحرالکاہل میں جزیروں پر مشتمل 2 لاکھ افراد سے بھی کم آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک ساموآ ہے جو اپنے منفرد رسوم و رواج کے علاوہ سیاحتی مقامات کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے۔

البتہ ساموآ میں ایک ایسا قانون بھی ہے جو شاید دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں۔ اگر ساموآ کا کوئی شادی شدہ شہری مرد اپنی بیوی کی سالگرہ کا دن بھول جائے اور اسے مبارکباد کے ساتھ ساتھ تحفے تحائف بھی نہ دے تو بیوی کو حکومت سے شکایت کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
ایسی صورت میں ساموآ کی حکومت کی جانب سے شوہر پر باقاعدہ جرمانہ کردیا جاتا ہے، البتہ جرمانے کی رقم کا تعین اس شخص کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ جرمانے کی رقم وہاں کی حکومت اپنے پاس نہیں رکھتی بلکہ بیوی کے حوالے کر دی جاتی ہے۔

ناانصافی کی بات تو یہ ہے کہ ساموآ میں اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی سالگرہ کا دن بھول جائے تو اس پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جاتا۔