بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کینیڈا خیبرپختونخوا میں شمسی توانائی کے شعبے میں دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

کینیڈا خیبرپختونخوا میں شمسی توانائی کے شعبے میں دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

کینیڈا نے خیبرپختونخوا میں شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے  بتایا کہ کینیڈ کی ایک فرم کی جانب سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

اس سلسلے میں کینیڈین کمرشل کارپوریشن اورخیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ بجلی صوبے کے صنعتی زونز کو فراہم کی جائے گی تاکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔