بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / پاکستانی سائنسدان واصف فاروق نے جرمنی میں ’’گرین ٹیلنٹس‘‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی سائنسدان واصف فاروق نے جرمنی میں ’’گرین ٹیلنٹس‘‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا


برلن۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سائنسدان واصف فاروق کو بائیو فیول کی پیداوار کے لیے فوسل فیول پر انحصار کرنے والے کارخانوں اور بجلی گھروں میں سبز کائی سے تیار کردہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا منصوبہ پیش کرنے پر جرمن وزارت برائے تعلیم اور تحقیق نے ریسرچ ایوارڈ سے نوازا۔

پاکستان کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ پروفیسر واصف فاروق نے گرین ٹیلنٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آٹھویں گرین ٹیلنٹس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،  گرین ٹیلنٹس مقابلے میں دنیا بھر کے 104 ممالک کے 750 امیدوارون نے اپنی تحقیق پیش کی جس میں سے 16 ممالک کے صرف 25 شاندار ذہنوں کے مالک محققین کو گرین ٹیلنٹس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا بہترین تحقیقی منصوبہ پیش کرنے والے کامیاب سائنس دانوں کو جرمن وزیر تعلیم اور تحقیق پروفیسر جوہانا وانکا کی جانب سے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

ڈاکٹر واصف فاروق نے بائیو فیول کی پیداوار کے لیے فوسل فیول پر انحصار کرنے والے کارخانوں اور بجلی گھروں میں سبز کائی سے تیار کردہ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا منصوبہ پیش کیا تھا اور ان کا یہ  پراجیکٹ جرمنی میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ‘گرین ٹیلنٹس مقابلے 2016 ‘ میں شامل تھا۔