بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شیخ رشید کی شریف خاندان بارے اہم پیشگوئی

شیخ رشید کی شریف خاندان بارے اہم پیشگوئی

اسلام آباد۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیشن گوئی کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان جلد جیل جارہے ہیں ،میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچو مگرانہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ، سو فیصد اپوزیشن عمران خان کو مانتاہوں، پیپلز پارٹی صرف 45،40 فیصد اپوزیشن کررہی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے اور میں کہتا تھا کہ نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچولیکن وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھلنے پر نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جائے گا اور پاناما کیس میں حکمرانوں کی جانب سے جتنے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں وہ میرے دوست ہیں ،ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں سو فیصد اپوزیشن کا کردار عمران خان اور شیخ رشید ادا کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف 45،40 فیصد اپوزیشن مانتاہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پرویز مشرف کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ۔صحت کے راز کے بارے میں کیے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ ناشتہ دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں اور ایک باڑے والا جاننے والا ہے وہاں سے بھینسوں کا خالص دودھ آ جاتا ہے یہی میری صحت کا راز ہے ۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے باتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب باہر سے خالص دودھ ملتا ہو تو بھینس خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔