بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہر اقتدار میں تہرے قتل کی واردات

شہر اقتدار میں تہرے قتل کی واردات

اسلام آباد۔ تھانہ ترنول کے علاقے مدینہ کالونی سنگ جانی میں تہرے قتل کی واردات میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے تیزدھارآلے سے ایک خاندان کی دوخواتین سمیت تین افراد کو بیدردی کے ساتھ قتل کردیا۔پولیس نے لاشیں اپنے قبضے میں لے کرہسپتال شفٹ کرانے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔معلوم ہواہے کہ بونیرسے تعلق رکھنے والے سعیداللہ اوراس کے خاندان نے پانچ روزقبل مدینہ کالونی سنگ جانی میں کرائے پر مکان حاصل کرکے رہائش اختیارکی تھی۔

گزشتہ روزمالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی کہ گھرکی نالی سے خون بہہ رہاہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کردروازہ توڑاتواندرلاشیں بکھریں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کوتیزدھارآلے سے قتل کیاگیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ مقتول سعیداللہ کابھائی ابراہیم اوربچے بھی وقوعہ کے روز سے غائب ہیں۔بدقسمت خاندان یکم اگست کو خاندانی دشمنی کے باعث بونیرسے اسلام آبادمنتقل ہواتھا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پمزہسپتال شفٹ کرانے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔