بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ آمریت کی راہ ہموار کر رہی ہےٗ سراج الحق

ن لیگ آمریت کی راہ ہموار کر رہی ہےٗ سراج الحق

لاہور۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کر کے آمر یت کی راہ ہموار کر رہی ہے ‘حکمران پہلے ہواؤں میں رہے پانامہ کے بعد وہ بھی ’’جی ٹی روڈ ‘‘پر آنے پر مجبور ہیں جو ہماری کامیابی ہے ‘بد قسمتی سے پاکستان میں سیاست اور جمہو ریت چند خاندانوں کے ہاتھوں یر غمال بنی ہوئی ہے مگر ہم اسکو آزاد کر یں گے ‘بیرون ملک مقیم پاکستان کو ووٹ کا حق دیا جائے اگر ایسا نہیں ہوگا تو آنیوالے انتخابات نا مکمل ہوں‘ ،

تارکین وطن ووٹرز چودھریوں اور وڈیروں کے دبا سے آزاد ہیں ان کا ووٹ سچی قیادت لانے میں معاون ثابت ہو گا‘ چوکوں اور چوراہوں پر خواتین کا ذکر نہیں ہوناچاہئے،سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے ۔اتوار کے روز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کل بھی یہی موقف تھا اب بھی یہی موقف ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے،پاناما میں 436 افراد کے نام شامل ہیں، حزب اختلاف اور حزب اقتدار سب کا احتساب ہونا چاہئے‘وکلا سے مشاورت کی ہے ہم اسکے لیے سپریم کورٹ جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت چند ہاتھوں میں یرغمال بنی ہوئی ہے ،لوٹا گیا باہر رکھا گیا پاکستان لایا جائے تو قرضوں سے نجات مل سکتی ہے جماعت اسلامی لوٹ مار کا پیسہ باہر رکھنے والوں کیخلاف مہم جاری رکھے گی،بیرون ملک مقیم پاکستانی کشمیر کے ترجمان ہیں وہ متحرک ہو کر کرپشن کیخلاف مہم چلائیں،ملک میں جماعت اسلامی کی کرپشن فری تحریک کے چرچے ہیں انہوں نے کہا چوکوں اور چوراہوں پر خواتین کا ذکر نہیں ہوناچاہئے،سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے ۔