بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مظفر آباد میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی

مظفر آباد میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی


مظفر آباد ۔ کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے‘ دھماکے کے باعث 800 فٹ گہری کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کوئلہ کی کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا ،جس کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات کان کن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے آج پانچ دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ دو زیر علاج ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ کان کے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں سات گھنٹے تک جاری رہیں۔ حادثہ مظفر آباد سے گیارہ کلومیٹر دور سیری دورہ کے مقام پر پیش آیا۔ دھماکے کے باعث آٹھ سو فٹ گہری کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کان کے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔