بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس بھی عدالت میں چیلنج

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس بھی عدالت میں چیلنج


لاہور ۔نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور ایک درخواست لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے ۔ نجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ نااہل ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نامزد کیا گیا درخواستگزار کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اسی غیر آئینی اجلاس میں ہوا درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے ۔

ایسا کرنا پولیٹیکل پارٹیز آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ نواز شریف کی زیر صدرات پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس اور اس میں کیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔