بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی ولی عہد کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب

سعودی ولی عہد کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب

تہران۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی تخت کے جانشین شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی ساز ش کے الزام میں شاہی خاندان کے 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ سعودی تخت کے جانشین شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عربی زبان کے اخبار “مرا الجزیرہ “کی معرفت سے شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد کو قتل کرنے میں شاہی خاندان کیہی دو افراد ملوث تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز جلد ہی تخت سے دستبردرا ہو جائیں گے جن کے بعد ان کے جانشین شہزادہ محمد کی تخت نشینی میں رکاوٹ کیلیے قتل کی یہ سازش کی گئی تھی ۔ شاہی محل سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں شاہ سلمان نے اس سلسلے میں ایک فرمان بھی جاری کرتے ہوئے شاہ امور کی بجا آوری کا ذمہ شہزادہ محمد کے سپرد کر دیا ہے جس کے سرکاری اعلان کیلیے مناسب وقت کا انتظار ہے ۔ امکان ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اس سال کے اختتام تک تخت نشین ہو جائیں گے جو کہ اس وقت وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔