بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شارجہ ٹیسٹ؛ پاکستان نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے

شارجہ ٹیسٹ؛ پاکستان نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے


شارجہ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے کھیل کے پہلے دن 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین کیپس کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اظہرعلی صفراور اسد شفیق بھی بغیر کھاتا کھولےپویلین لوٹ گئے۔

ایک رن پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سمیع اسلم اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 107 کے مجموعی اسکور پر یونس خان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمیع اسلم 74 ،کپتان مصباح الحق 53 اور سرفراز احمد 51 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔