بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں دھمکیوں کے بعد نادرا دفتر بند

پشاور میں دھمکیوں کے بعد نادرا دفتر بند

پشاور۔پشاور کے علاقے نشتر آباد میں نادرا دفتر کو مبینہ دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بند کردیا گیاہے۔ پشاور میں مبینہ دھمکیوں کے بعد نادرا کا دفتر بند کردیا گیا ہے ۔

پولیس کی بھاری نفری نے نادرا دفتر کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے۔ آفس میں آنے والے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہیڈ آفس سے اطلاع ملنے پر دفتر بند کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دفتر کو بند کرایا گیاہے۔