بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مچھلی کے شکار نے 5ا فراد کی جان لے لی

مچھلی کے شکار نے 5ا فراد کی جان لے لی

اٹک ۔اٹک کے علاقہ سالار میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دریائے ہرو میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، دو بیٹے اور اسلام آباد سے آئے ہوئے ان کے دو کزن بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دو افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین افراد کی نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔