بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان نے امریکی الزامات مسترد کر دیئے

پاکستان نے امریکی الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد۔ پاکستان نے امریکا کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کر نے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے ۔ وائس آف امریکا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے امریکی الزمات سختی سے مسترد کر دیئے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے ۔ ادھر امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے بھی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔اعزاز چودھری کا کہنا تھا دنیا جان چکی ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں بد امنی کے نتائج پاکستان بھگت رہا ہے ۔