بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی رہنمااور ریحام خان میں ٹھن گئی

پی ٹی آئی رہنمااور ریحام خان میں ٹھن گئی

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ ریحام خان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی اور دورہ سوات میں کس کی گاڑی استعمال کی گئی ۔ پیر کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذات پر کیچھڑ اچھالنے سے بھیمقاصد حاصل نہیں ہوں گے ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سولات کے جواب دیں کہ انہوں نے سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقات کی تھی اور دورہ سوات میں ریحام کام کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی ،کسی بھی سیاسی رہنما کے ذاتی معاون خصوصی کی خدمات آپکو حاصل تھی انہوں نے مزید کہا کہ کیا اب بھی ریحام خان امیر مقام ن لیگ سے رابطے جھٹلائیں گی۔

دوسری جانب عمران خان کی سابق اہلیہ و سماجی کارکن ریحام خام نے کہا ہے کہ مراد سعید کے تمام سوالوں کا جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں مگر سچائی سے اس کو صدمہ پہنچے گا ۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے بیان پر اپنے رد عمل میں ریحام خان نے کہا ہے کہ مراد سعید مجھ پر کیچھڑ اچھال کر سیاسی کرئیر داؤ پر نہ لگاہیں کیونکہ میرے پاس مراد سعید کے تمام سوالوں کے شواہد کے ساتھ جوابات موجود ہے مگر سچائی اور میرے جوابات سے نوجوان سیاستدان مراد سعید کو شدید صدمہ پہنچے گا اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں کیونکہ سب کو ان کی اصلیت کا پتہ ہے ۔