بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی ارکان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

جے آئی ٹی ارکان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔نیب نے شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز پر کام کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے چھ ارکان کو مرکزی گواہان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نے نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کے سلسلے میں شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسیز کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان ریفرنسیز میں جے آئی ٹی کے چھ ارکان واجد ضیاء ‘ عرفان منگی ‘ عامر عزیز ‘ بلال رسول ‘ نعمان سعید اور کامران خورشید کو بطور گواہان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

کیونکہ نیب قوانین کے مطابق تفتیش اور بیان قلمبند کرنے والوں کو ہی مرکزی گواہ بنایا جاتا ہے اب یہ چھ افسران تمام دستاویز کی تصدیق کر کے اپنا اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔