بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

فاٹا میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

پشاور ۔ گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں پودا لگاکرفاٹامیں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری پروڈکشن اینڈلائیولی ہوڈ ڈویلپمنٹ فاٹاعبداللطیف خان اورفارسٹ کنزرویٹر فاٹابھی موجودتھے۔ اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے فارسٹ کنزرویٹرفاٹانے بتایاکہ فاٹامیں 15654 ایکڑزمین پر6.8 ملین درخت لگائے جائیں گے جس پرتقریباً 975.351 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

اس موقع پرگورنرنے کہاکہ فاٹامیں سبزانقلاب لانے کیلئے زراعت کی ترقی اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم میں طلباء اور قبائلی عوام کوبھی بھرپورطریقے سے شامل کیاجائے تاکہ کم سے کم وخت میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں۔