بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خرد برد کی گئی کروڑوں کی رقم محکمہ خزانہ کے حوالے

خرد برد کی گئی کروڑوں کی رقم محکمہ خزانہ کے حوالے


پشاور ۔ قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروبریگیڈیئر(ر)فاروق ناصراعوان نے خیبرپختونخواکے کمیونیکیشن اینڈورکس،ورکرزویلفیئربورڈاورمحکمہ تعلیم میں خردبرد کی گئی رقم واگزارکراکے محکمہ فنانس کے ایڈیشنل سیکرٹری رضاء اللہ خان کو36.431ملین روپے کاچیک دیدیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب فاروق ناصراعوان نے کہاکہ قومی احتساب بیوروبدعنوانی کی عفریت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی احتساب بیورواپنے مشن کوجاری رکھتے ہوئے وطن عزیزسے بدعنوانی کے خاتمے کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی لوٹی ہوئی رقم واگزارکراکے احتساب عدالت کے احکامات کے مطابق مجرمان کوقرارواقعی سزادی جائیگی،بدعنوانی ترقیافتہ ممالک کیلئے زہرقاتل ہے اورملک کی مستحکم بنیادوں کودیمک کی طرح کھاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے میں معاشرے کے ہرفردکوکرداراداکرناہوگاتب یہ اس ناسور کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔