بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلالئی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے‘ آفتاب شیر پاؤ

گلالئی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے‘ آفتاب شیر پاؤ


اسلام آباد۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے‘ اگر نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے عمران خان پر الزامات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی میں مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

ٗ الزامات بہت سنجیدہ ہیں ٗ اگر پارلیمنٹ کی کمیٹی اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتی تو پھر سپریم کورٹ کو عائشہ کے حوالے سے سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا لاہور جانے کا پہلا مرحلہ ہے اور اس کا مقصد آئندہ عام انتخابات کی تیاری کرنا ہے اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ عدلیہ کے فیصلے پر اثر انداز ہونا یہ درست نہیں۔ عدلیہ میرٹ کے مطابق فیصلے کرتی ہے ٗانہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت اپنی پالیسی پر چل رہے ہیں۔